سٹی

صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے لیسکوہیڈ کوارٹر میں ای- کچہری کا انعقاد

لاہور (خبر نگار) چیف ایگزیکٹو انجینئرشاہد حیدرکی زیرِصدارت گزشتہ روز لیسکو ہیڈکوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی شکایات سُنیں اور شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔ لیسکو کی خصوصی ای کچہری میں کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر، ڈائریکٹر حافظ طاہر میر ،ڈی جی امپلیمنٹیشن ضمیر حسین کلاچی، ایڈیشنل ڈی جی کمپلینٹ سیل طاہر محمود،کنسلٹنٹ پبلک ریلیشنز افشاں مدثر سمیت میٹریل مینجمنٹ اور شعبہ پلاننگ کے افسران بھی موجود تھے جبکہ لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز نے بھی فیس بک لنک کے ذریعے شرکت کی۔لیسکو کی جانب سے منعقد کی جانے والی ای کچہری میں ریجن کے تمام سرکلز کے صارفین بھی اپنے مسائل کے بروقت حل کے لئے بھرپور شرکت کرتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ای کچہری میں موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ افسران کو فی الفور ہدایات جاری کئیں۔چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ لیسکو نے درآمدی میٹریل کی قیمتیں بڑھنے پر بجلی میٹروں اور ٹرانسفارمرز کی قیمتوں میں ناگزیر اضافہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میٹروں کی نئی قیمتیں 22جون سے نافذالعمل ہیں اور ایسے تمام ڈیمانڈ نوٹسز جو کہ22جون 2023کے بعد بینک میں کروائے گئے ہیں انہیں قیمتوں کے فرق کو ادا کرنا ہو گا۔لیسکو چیف نے تمام سرکل سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ سیفٹی ہیزرڈ بننے والی تاروں کو فوری تبدیل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ صارفین کو ان کی ریڈنگ کے مطابق بل جاری ہوں اور صارفین کی شکایات کے ازالے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے صارفین سے بھی درخواست کی کہ بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کریں۔واضح رہے کہ ہر ماہ لیسکو چیف اپنی ٹیم کے ہمراہ فیس بک پیج LESCO PMDU کے ذریعے عوام کی شکایات وصول کرتے ہیں جن کے فی الفور ازالے کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button