پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جارہا ہے، ایم ڈی محمدکامران خان
لاہور(خبر نگار)
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ ووفد میں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے 42افسران شامل تھے۔ اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی ۔ وفد کو اتھارٹی مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔ وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔ افسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل دکھایا گیا۔
افسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے زیرتربیت افسران کو بتایا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں۔ سیف سٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلایا جارہا ہے۔اس موقع پر سینئر افسران کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کی سکیورٹی کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہونا خوش آئند ہے۔موثر سکیورٹی سیف سٹی پراجیکٹس کے بغیر ناگزیر ہیں۔