اے ڈی سی جی اور اے سی ماڈل ٹاؤن کا گلبرگ، قذافی، ٹاؤن شپ کے علاقوں کا دورہ.تمام دستیاب ڈی واٹرنگ اور پمپنگ سیٹ مکمل فعال ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر
لاہور (خبرنگار )بارش کے بعد نکاسی آب آپریشن جاری رہا۔ڈی سی لاہور کی ہدایت پر انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہے۔تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے سربراہان شہر کے مختلف علاقوں میں موجودرہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش کے پیش نظر نکاسی آب آپریشن مسلسل جاری رہا ۔ڈی سی لاہور کی ہدایت پر انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہے۔تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے سربراہان شہر کے مختلف علاقوں میں موجودرہے۔اے ڈی سی جی اور اے سی ماڈل ٹاؤن نے گلبرگ، قذافی، ٹاؤن شپ کے علاقوں کا دورہ کیا۔اے ڈی سی آر اور اے سی سٹی نے شاہدرہ، اندرون شہر ،اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر اور اے سی شالیمار ہربنس پورہ، گڑھی شاہو،اے ڈی سی فنانس اور اے سی کینٹ کا والٹن اور کیولری گراونڈاوراے سی رائے ونڈ کا ہڈیارہ اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ میں میں نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب آپریشن کیا جا رہا ہے۔ تمام دستیاب ڈی واٹرنگ اور پمپنگ سیٹ مکمل فعال ہیں۔ رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورت حال میں واسا ہیلپ لائن یا ہمیں سوشل میڈیا پر اطلاع دیں۔