پاکستانسٹیکھیل

مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض کی قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارکباد

لاہور (خبر نگار)وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے، جمعرات کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ہر فیلڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،سعود شکیل نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سینچری کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنایا،انہوں نے مزید کہا ہے کہ آغا سلمان اورامام الحق کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا،باؤلرز ابراراحمد، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے بھی شاندار باؤلنگ کرائی،قومی کرکٹ ٹیم نے گال میں تاریخ رقم کی ہے، امید ہے قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button