جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک اور عشرہ محرم الحرام کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(خبر نگار) لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک اور عشرہ محرم الحرام کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کی مساجد، امام بارگاہوں اورمجالس کے مقامات سمیت شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گی۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہورشہر کی اہم شاہراؤں، مارکیٹوں اورپبلک مقامات پر ناکے لگائے گئے اور جمعہ کی نماز اور مجالس کے دوران سیکورٹی الرٹ رہی۔ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج ناکوں پر خود موجود رہے اور چیکنگ کے عمل کی نگرانی کی۔اسی طرح پولیس افسران اور اہلکارنے سنیپ چیکنگ کی تاکہ شر پسند عناصر، مشکوک افراداور ناجائز اسلحہ پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمیں مساجد، امام بارگاہوں اور مجالس سمیت اہم مقامات کے اطراف میں متواترپٹرولنگ کرتی رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button