پاکستانسٹیسیاست

مشیر وزیر اعظم قمر الزمان کائرہ سے نیشنل بینک ٹریڈ یونینز فیڈریشن کے صدر اکبر علی خان اور نیشنل بنک ایمپلائیز یونین راولپنڈی ریجن کے چیئرمین ملک اختر محمود گجر کی ملاقات

رہنماؤں نے ملاقات میں حکومتی بجٹس میں پنشنرز کے لئے اعلان کردہ انکریزز پر عدم عملدرآمد اور ادائیگی سے انکار کے معاملہ پر معروضات پیش کیں

لاہور (خبر نگار)نیشنل بینک ٹریڈ یونینز فیڈریشن کے صدر اکبر علی خان اور نیشنل بنک ایمپلائیز یونین راولپنڈی ریجن کے چیئرمین ملک اختر محمود گجر ، سیکرٹری جنرل گلزیب شیخ، طارق مسعود اور محترم عمر حیات خواجہ سیکرٹری جنرل ایکس ایمپلائیز آفیسرز ایسوسی ایشن پاکستان پر مشتمل ایک وفد کی مشیر وزیراعظم برائے کشمیر ،گلگت/ بلتستان افئیرز جناب قمر زمان کائرہ سے ملاقات میں نیشنل بنک انتظامیہ کی جانب سے سال 2018 سے سال 2023-24 کے حالیہ بجٹ سمیت متعدد حکومتی بجٹس میں پنشنرز کے لئے اعلان کردہ انکریزز پر عدم عملدرآمد اور ادائیگی سے انکار کے معاملہ پر معروضات پیش کی گئیں _
جنابِ کائیرہ نے اس امر پر وفد کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس بابت وفاقی وزیرِ خزانہ جناب اسحاق ڈار صاحب کو فیڈریشن کی طرف سے ایک تحریری عرضداشت پیش کی جائے کہ جسکو وہ ہر لحاظ سے مکمل طور پر PERSUE کریں گے _
وفد نے توجہ کے ساتھ گذارشات کو سننے اور اپنے نکتہء نظر سے اتفاق کرنے پر جناب کائیرہ کا شکریہ ادا کیا _

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button