وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق ن لیگ اقتصادی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے وسیع تر منصوبے کے تحت نگراں وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کرنے پر غور کر رہی ہے۔ امیدواری کے بارے میں حتمی فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں ترمیم پر غور کر رہی ہے، الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کی جا سکتی ہیں۔