پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر 05 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سخت سکیورٹی انتظامات

صوبہ بھر میں 01 لاکھ 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر 05 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 05محرم کو 3868 مجالس منعقد، 540 عزاداری جلوس برآمد ہوئے، صوبائی دارالحکومت میں 28 جلوس، 411 مجالس منعقد ہو رہی ہیں جن میں کیٹیگری اے کی 45 مجالس اور 01 جلوس شامل تھا، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے جوان لاہور سمیت صوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں، صوبہ بھر میں 01 لاکھ 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں 13 ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی سے تمام مجالس اور عزاداری جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،کمیونٹی رضا کار بھی مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی میں معاونت فراہم کر رہے ہیں،
آئی جی پنجاب نے تمام سپروائزری افسران کو محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے، تمام اضلاع میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں اور امام بارگاہوں،مجالس کی جگہوں اور جلوس روٹس کے گردونواح میں ڈولفن، پیرو اور دیگر فورسز کا گشت بڑھایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button