پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹریفک پولیس کے پی ایچ ڈی اہلکار ڈاکٹر شبر اقبال کی ملاقات

شبر اقبال نے دوران ڈیوٹی ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں،ترجمان پنجاب پولیس

ڈاکٹر عثمان انور نے سروس کے ساتھ ساتھ شاندار تعلیمی سفر پر ڈاکٹر شبر اقبال کو خراج تحسین پیش کیا، محکمہ پولیس میں رہ کر ہی اپنے ملک و قوم کی خدمت و حفاظت پر توجہ مرکوز رکھوں گا،ڈاکٹر شبر اقبال

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ ٹریفک پولیس انتہائی اہم فیلڈ فارمیشن ہے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں اعلی کارکردگی دکھا کر محکمہ پولیس کیلئے باعث عزت بن رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ دوران سروس ٹریفک پولیس کے اہلکار ڈاکٹر شبر اقبال کا پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا انتہائی خوش آئند ہے اور ان کا یہ کارنامہ فورس کے دیگر اہلکاروں کیلئے روشن مثال ہے۔ آئی جی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار آج سنٹرل پولیس آفس میں ٹریفک پولیس کے پی ایچ ڈی اہلکار ڈاکٹر شبر اقبال کی ملاقات کے دوران کیا،شبر اقبال نے دوران ڈیوٹی ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سروس کے ساتھ ساتھ شاندار تعلیمی سفر پر ڈاکٹر شبر اقبال کو خراج تحسین پیش کیا،آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈاکٹر شبر اقبال جیسے پڑھے لکھے قابل اور ہونہار جوان پنجاب پولیس کا سرمایہ ہیں اور ایسے افسران و اہلکاروں کی محنت، قابلیت، عزم و حوصلہ دیگر جوانوں کیلئے قابل تقلید ہے۔
ڈاکٹر شبر اقبال ٹریفک پولیس فیصل آباد میں بطور وارڈن خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر شبر اقبال نے سربراہ پنجاب پولیس کی جانب سے ہونے والی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا،ڈاکٹر شبر اقبال نے آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فرائض کی مزید بہتر ادائیگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پولیس میں رہ کر ہی اپنے ملک و قوم کی خدمت و حفاظت پر توجہ مرکوز رکھوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button