جرم و سزاسٹی

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو 24گھنٹے ضروری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں

لاہور (خبر نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو 24گھنٹے ضروری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان پولیس خدمت کاونٹرز کے توسط سے رواں ماہ میں اب تک1677میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے بتایاکہ رواں ماہ میں پولیس خدمت کاونٹرجنرل ہسپتال سے349، جناح ہسپتال سے258،سروسز ہسپتال سے175،میاں منشی ہسپتال سے184،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے139، میو ہسپتال سے76، سرگنگا رام ہسپتال63جبکہ نوازشریف ہسپتال سے47 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح دیہی ہیلتھ سنٹر برکی سے82، اعوان ڈھائے والاسے116،مانگا منڈی سے83، دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈسے56 اور دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے49 میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے اجراء سے شہریوں کو قانونی امور میں درکارمدد مل رہی ہے۔
ترجمان نے مزیدکہا کہ حادثات اور دیگر ایمرجنسی واقعات میں پولیس خدمت کاونٹرز معاون ثابت ہوئے ہیں۔ پولیس خدمت کاونٹرز سے شہریوں کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں بھرپور مدد مل رہی ہے اوریہ کاؤنٹرز عوام کو ریلیف کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button