سٹیسیاست

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی واسا ہیڈ آفس آمد پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے مون سون بارشوں میں مزید بہتر نکاسی آب کے لیے سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی واسا ہیڈ آفس آمد پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے مون سون بارشوں میں مزید بہتر نکاسی آب کے لیے سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پی ایچ اے لاہور شہر میں گرین بیلٹس کو روڈز کے متوازی کرے گا۔ کمشنر لاہور نے تمام پونڈنگ پوائنٹس پر گریٹنگز کی تنصیب کی ہدایات کر دیں۔ کمشنر لاہور نے کہانے کہ واسا لاہور شہر میں مزید بارشی پانی کو محفوظ بنانے والے زیر زمین واٹر ٹینکس کی سفارشات پیش کرے۔ واسا لاہور اب تک مون سون میں 1100 ملی میٹر سے زائد بارش کی نکاسی کر چکا ہے۔اب تک مون سون کی تین بڑی بارشوں میں 291 ملی میٹر ساڑھے 8 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی۔262 ملی میٹر بارش 6.8 گھنٹے میں ریکارڈ کی گئی۔205 ملی میٹر بارش 5 گھنٹے کے قلیل وقت میں ریکارڈ کی گئی۔موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اب تک گزشتہ برس سے 100 فیصد سے زائد مون سون بارشیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کے تمام عدم ہموار روڈز کو بھی مرمت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ اور ایم سی ایل کے انڈر پاسز کے انتظامات کو واسا کے سپرد کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے ایم ڈی واسا کو بجٹ کے حوالے سے تجاویز جمع کروانے کی ہدایات کی اور ایم سی ایل کا عملہ و سٹاف واسا لاہور کے زیر انتظام کرنے کی بھی ہدایات دیں۔ لاریکس کالونی تا گلشن راوی،فیروز پور روڈ،ویسٹ ووڈ کالونی موہلنوال، شاہدرہ سیوریج منصوبہ ،رنگ روڈ سے باٹا پور ،منصوبہ پر کام کو تیز کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا لاہور اپنے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کروائے۔ ایم ڈی واسا نے شہر بھر میں موجود پرانی سیوریج لائنز کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button