لاہور (خبرنگار) وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے رواں تعلیمی سال کی ہم نصابی سرگرمیوں میں پنجاب یونیورسٹی کے غیر معمولی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبائوطالبات کے لیے رول آف آنر اور سرٹیفکیٹ آف میرٹ کی منظوری دے دی۔ انہوں نے ڈائریکٹر شعبہ امور طلباء ڈاکٹر محمد علی کلاسرا کی رول آف آنر اور سرٹیفکیٹ آف میرٹ کی منظوری حاصل کرنے میںکاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تمام ہم نصابی سرگرمیوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبائوطالبات کی بھی تعریف کی جنہوں نے ملک بھر یونیورسٹی کا نام روشن کیا۔ ڈاکٹرمحمد علی کلاسرا نے طلباء کی مہارتوں اور لگن کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت رنگ لائی ہے جس کی بدولت پنجاب یونیورسٹی کو اعزازحاصل ہوا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کی ہر سطح پرمعاونت کا شکریہ ادا کیا۔
Related Articles
Check Also
Close