سٹیسیاستصحت

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اچانک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا

لاہور (خبر نگار) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اچانک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ چئیرمن بورڈ آف مینجمنٹ ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ تھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر احمد نعمان اور ایم ایس ڈاکٹر محمد تحسین نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفننگ دی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پنجاب کے تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں میں پرائمری انجیو پلاسٹی کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنے والا ہر مریض ہمارے لئے اہم ہے۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button