جرم و سزاسٹی

بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پولیس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس، پولیس افسران کو محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی انتظامات پر شاباش، تعریفی سرٹیفکیس دینے کا اعلان

مقدمات کی تفتیش کے تمام مراحل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنٹفک بنیادوں پر تفتیشی عمل کوآگے بڑھایاجائے، سی سی پی او

بے گناہ افرادکی گرفتاری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، منشیات فروشوں اورقبضہ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا حکم، بلال صدیق کمیانہ

لاہور (خبر نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران کا اہم اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں پولیس افسران کو محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی انتظامات پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں زیرِ تفتیش مقدمات، زیرِ التواء روڈ سرٹیفکیٹس اورخاموش ملزمان کے حوالے سے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک ہفتے میں زیر ِتفتیش مقدمات اورروڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی زیرو کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشنزمیں صفائی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے تھانے اور چوکیاں مظلوم اور بے کس افراد کے تحفظ کی علامت ہیں۔ مقدمات کی تفتیش کے تمام مراحل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنٹفک بنیادوں پر تفتیشی عمل کوآگے بڑھایاجائے۔ سی سی پی او نے ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر پولیس سٹیشنز کی مانیٹرنگ اور سرپرائز وزٹس کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت قابل قبول نہیں۔ پولیس افسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریاں دلجمی سے ادا کریں اور شہریوں کو انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
بلال صدیق کمیانہ نے تنبیہ کی کہ بے گناہ افرادکی گرفتاری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے جرائم پیشہ افراد و عادی مجرمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے منشیات فروشوں اورقبضہ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاوارث اور مشکوک وہیکلز سے متعلق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اجلاس میں ڈی آئی جی (آپریشنز) سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)عمران کشور، ڈی آئی جی(سیکورٹی) کامران افضل، ایس ایس پی (آپریشنز) صہیب اشرف،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری،ایس ایس پی(سی آئی اے) کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک،ایس پی (اے وی ایل ایس) اور تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button