سٹیسیاستکھیل

مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے کھلاڑیوں کیلئے نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ اسسمنٹ سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا

کیمپ میں سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس میں حصہ لینے والے بچوں کے ٹیسٹ مفت کئے گئے،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے بچوں کے ہڈیوں اور دیگر ٹیسٹ کا جائزہ لیا

3 روز ہ کیمپ میں ماہر نیوٹریشنسٹ جدید آلات کی مدد سے بچوں کی ہڈیوں اور دیگر ٹیسٹ کررہے ہیں، ہر تین ماہ بعد بچوں کے ٹیسٹ ہونگے، وہاب ریاض

لاہور (خبر نگار)وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے بدھ کے روز جمنیزیم ہال میں کھلاڑیوں کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سوشل ویلفیئر کے باہمی تعاون سے نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ اسسمنٹ سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا،اس موقع پرڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب مدثر ریاض ملک،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فیضان امجد، ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم ہال مصطفی شاہ بھی موجود تھے،کیمپ میں سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس میں حصہ لینے والے بچوں کے مختلف ٹیسٹ مفت کئے گئے،مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے بچوں کے ہڈیوں اور دیگر ٹیسٹس کا جائزہ لیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ اسسمنٹ سکریننگ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اسسمنٹ کرنا ہے، ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب مدثر ریاض ملک کے تعاون سے تین روز ہ کیمپ لگایا گیا ہے

جس میں ماہر نیوٹریشنسٹ جدید آلات کی مدد سے بچوں کی ہڈیوں اور دیگر ٹیسٹ کررہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس میں حصہ لینے والے بچوں نے اگر مستقبل میں سپورٹس کرنی ہے تو ان کی غذا پر ابھی سے توجہ دینا ہوگی، ان ٹیسٹس سے پتہ چلے گا کہ بچوں میں کس چیز کی کمی ہے تاکہ اس کے مطابق غذا دی جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی مکمل سکریننگ کی جارہی ہے تاکہ ان کے قد، جسامت کی بڑھوتری بہتر کی جا سکے، ہر تین ماہ بعد بچوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے اور یہ سلسلہ ایک سال جاری رہیگا، کھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کیساتھ ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں،کھلاڑیوں اور اتھلیٹس کے مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے، ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ سمرکیمپس کا انعقاد سپورٹس بورڈ پنجاب کا مستحسن اقدام ہے، بچوں کی افزائش کے لئے نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ سکریننگ ٹیسٹ بہت ضروری ہیں،

والدین کیمپ میں بچوں کے مفت ٹیسٹ کرائیں، ٹیسٹ سے بچوں میں غذائی و دیگر امور کی کمی سے آگاہی ہوتی ہے جس کا علاج کیا جاسکتا ہے، اس موقع پر والدین نے مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض کے کیمپ لگانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کے انعقاد سے ہمیں آگاہی ملی ہے،کیمپ کا انعقاد مستحسن اقدام ہے، ہم نے کبھی اس طرف توجہ ہی نہیں دی، نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ اسسمنٹ سکریننگ کیمپ میں 30سے زائد نیوٹریشنسٹ 700سے زائد بچوں کے ٹیسٹ کریں گے اور انکی غذا بھی تجویز کرینگے۔
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس میں ووشو، کراٹے، جمناسٹک، تائی کوانڈو اور سیلف ڈیفنس کیمپس کا بھی جائزہ لیا اور کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا معائنہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button