سٹیسیاست

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا رات گئے شاہدرہ چوک فلائی اوورز منصوبے کا دورہ

شاہدرہ فلائی اوورز منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن ہے، منصوبے کی تکمیل کے لیے اضافی مشینری اور لیبر تعینات کی گئی ہے۔بریفنگ

فلائی اوورز کے تمام 126 گرڈرز مکمل بنا لیے گئے ۔20 گرڈرز نصب،گرڈرز کی تنصیب کا کام دن رات جاری ہے۔فلائی اوورز کی جلد از جلد تکمیل کے لیے تمام الائیڈ محکمے مکمل تعاون کریں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے۔محمد علی رندھاوا

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے رات گئے شاہدرہ چوک فلائی اوورز منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر اسرار سعید اور سائٹ پر موجود پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کے بارے میںکمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کے تمام پہلوؤں پر ابھی تک کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔شاہدرہ فلائی اوورز منصوبہ بھی تکمیل کی جانب گامزن ہے ۔شاہدرہ چوک فلائی اوورز پر کام دن رات جاری ہے، تمام ٹرانسمز مکمل کر لیے گئے ہیں۔فلائی اوورز کے تمام 126 گرڈرز مکمل بنا لیے گئے ہیں۔گرڈرز کی تنصیب کا کام جاری ہے، 20 گرڈرز نصب کر دیئے گئے ہیں۔کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ ہر مرحلہ پر نیسپاک سے کوالٹی رپورٹ طلب کی جا رہی ہے۔مون سون کی حالیہ بارشوں سے کام کی رفتار متاثر ہوئی، منصوبے کی تکمیل کے لیے اضافی مشینری اور لیبر تعینات کی گئی ہے۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے فلائی اوورز کی جلد از جلد تکمیل کے لیے تمام الائیڈ محکموں کو مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

پراجیکٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز آصف حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button