
لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں سنوکرکلب پر پولیس ریڈ کے دوران ورلڈ سنوکر چیمپئین احسن رمضان سے بد سلوکی کے معاملے پر ایس پی(صدر) کو انکوائری کا حکم دیاہے اور 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے احسن رمضان سے بد سلوکی کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی ہدایت کی اورہدایت کی کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔







