جرم و سزاسٹی

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بار ے میں اجلاس

ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیزکیا جائے ۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی افسران کو ہدایت

اکبر چوک اور شاہدرہ فلائی اوور پر چوبیس گھنٹے کام ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تمام منصوبوں کی پراگرس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کروائی جائے۔ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاو

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوںکے بارے میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید نے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے میں بارے آگاہ کیا۔اجلاس میں اکبر چوک فلائی اوور، شاہدرہ فلائی اوور اور بیدیاںروڈ انڈرپاس پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر لاہوروڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں شہر میں مجوزہ منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ اکبر چوک اور شاہدرہ فلائی اوور پر چوبیس گھنٹے کام ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تمام منصوبوں کی پراگرس رپورٹ روزانہ کی بنیادوں پر پیش کی جائے۔ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز آصف حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور نیسپاک افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button