جرم و سزاسٹی

پنجاب پولیس آج (04 اگست کو) صوبہ بھر میں قومی یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے سے منائے گی

لاہور سمیت تمام اضلاع میں شہدا کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی، شہدا کی فیملیز کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گا، ترجمان پنجاب پولیس

شہدا پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کا جذبہ قربانی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار)پنجاب پولیس آج (04 اگست کو) صوبہ بھر میں قومی یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے سے منائے گی۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت تمام اضلاع میں پولیس شہدا کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں شہدا کی فیملیز کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس قوم کے بہادر سپوتوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے اور اس دن پنجاب پولیس کے ہیروز کی بے مثال قربانیوں کو بہترین خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ یوم شہدا پولیس کی مرکزی تقریب الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوگی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شرکت کریں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو شایان شان خراج تحسین پیش کرے گی، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہدا ئے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کا جذبہ قربانی پوری قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہدا نے اپنا آج قوم کے پرامن مستقبل کی خاطر قربان کیا، شہادت سے محکمے کی عزت اور وقار کو چار چاند لگائے،مجھے ایسی فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے جس کے 1600 بہادر سپوتوں نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور فرض کی راہ میں آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی آئی جی ویلفیئر نے تمام اضلاع اور یونٹس کو یوم شہدا پولیس کے حوالے سے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button