پاکستانتازہ ترینسیاست

توشہ خانہ کیس؛چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ دیا کہ ملزم کیخلاف جرم ثابت ہوتا ہے،ملزم نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔

زمان پارک پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے بند کرنے شروع کردئیے۔ بکتر بند گاڑی بھی زمان پارک پہنچا دی گئی۔

جج ہمایوں دلاورنے ریماکیس دئیے کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل آیا ہے؟ جج ہمایوں دلاورکی جانب سے توشہ خانہ کیس کی متعدد کالزکروائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button