نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو زمان پارک سے اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کی بھاری نفری عمران خان کو لے کر پہلے ایئرپورٹ روانہ ہوئی اسلام آباد میں موسم خراب ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کو اب براستہ موٹر وے لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
زمان پارک پر کارکن جمع ہونا شروع ہوئے جس پر پولیس نے 4 کارکنوں کو گرفتارکرلیا گیا۔