جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس کی جانب سے چھینی گئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی برآمدگی کے اعدادو شمار جاری، 81 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کاریں، موٹر سائیکلز و دیگر وہیکلز برآمد

موٹر سائیکل چوری کے ہاٹ سپاٹس پر سادہ لباس میں نفری تعینات کی جائے، بلال صدیق کمیانہ

146اشتہاری ملزمان، 31سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری، 438 عدالتی مفروراور266ٹارگٹ آفینڈرز بھی گرفتار کئے ہیں، سی سی پی او

لاہور(خبر نگار) لاہور پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے رواں سال میں 81 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کاریں، موٹر سائیکلز و دیگر وہیکلز برآمدکیں اور موٹر سائیکل وگاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 78 گینگز کے690 کارندے گرفتار کئے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ 172کاریں، 7198موٹر سائیکلز اور409دیگر وہیکلز جبکہ 195ٹمپرڈ شدہ وہیکلز پکڑی گئیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں 19کاریں،1441موٹر سائیکلز،79دیگر وہیکلزاور 17ٹمپرڈ شدہ وہیکلز چوروں سے برآمد کی گئیں۔ سول لائنز ڈویژن میں 16کاریں،882موٹر سائیکلز، 54دیگر وہیکلزاور 24 ٹمپرڈ شدہ وہیکلز برآمد کی گئیں۔کینٹ ڈویژن میں 18کاریں،985موٹر سائیکلز،57دیگر وہیکلزاور 15ٹمپرڈ شدہ وہیکلز پکڑی گئیں جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 39کاریں،1214موٹر سائیکلز،62دیگر وہیکلزاور 45ٹمپرڈ شدہ وہیکلز برآمد کی گئیں۔اسی طرح صدر ڈویژن میں 46کاریں،1424موٹر سائیکلز،90دیگر وہیکلزاور 49ٹمپرڈ شدہ وہیکلز پکڑی گئیں جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 34کاریں،1252موٹر سائیکلز،67دیگر وہیکلزاور 45ٹمپرڈ شدہ وہیکلز برآمد کی گئیں۔اس دوران اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف نے 146اشتہاری ملزمان، 31سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری، 438 عدالتی مفروراور266ٹارگٹ آفینڈرز بھی گرفتار کرکے قانون کے حوالے کئے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے 1کلو گرام افیون اور 5کلو گرام چرس برآ مدکی گئی۔اشتہاری ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انہیں قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ سی سی پی او نے اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کوموٹر سائیکل چورگینگز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی اور کہا کہ موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی اور جھپٹاگینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے ہاٹ سپاٹس پر سادہ لباس میں نفری تعینات کی جائے۔ اسی طرح مارکیٹوں،کمرشل زونزاور عوامی مقامات کی موثر ویجیلنس و موثر مانیٹرنگ کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button