کمشنرلاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کاایل ڈی اے سٹی کا دورہ
ایل ڈی اے سٹی کے اطراف میں کسی قسم کی تجاوزات و غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے

سپورٹس کمپلیکس کے فنشنگ ورک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،سرکاری اراضی پر چائنہ کٹنگ و غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ جناح سیکٹر میں جاری تعمیراتی کاموں کو مزید تیزکیا جائے ۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاواکی ہدایت
لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب نے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ 60 ہزار کنال پر مشتمل ایل ڈی اے سٹی لاہور کی سب سے بڑی ہاوسنگ سکیم ہوگی۔
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ 40 کنال پر مشتمل سپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سپورٹس کمپلیکس کے فنشنگ ورک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس سائٹ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ایل ڈی اے افسران کو ہدایت کی کہ ایل ڈی اے سٹی کے اطراف میں کسی قسم کی تجاوزات و غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔سرکاری اراضی پر چائنہ کٹنگ و غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے چناب روڈ پر جاری کاموں و ہنزہ روڈ کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے زیر تعمیر چناپ روڈ کا دورہ کیا، کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے جناح سیکٹر میں جاری تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ایل ڈی اے سٹی کنال روڈ پر چناب روڈ کے برج کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ایل ڈی اے سٹی کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔100 کنال پر مسجد کی تعمیر اور تھیم پارک بھی ایل ڈی اے سٹی میں بنایا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن( ر) شاہمیر اقبال ، چیف میٹروپولییٹن ندیم اختر زیدی ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب ،چیف سکیورٹی آفیسر کیپٹن فراز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔







