جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے امریکن قونصلیٹ کے سینئر لا انفورسمنٹ اینڈ سکیورٹی سفارت کاروں کی ملاقات

لاہور سمیت پنجاب بھر میں امریکی شہریوں اور یو ایس ایڈ کے مختلف پروگرامز کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پنجاب پولیس ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں امریکی تعاون کو فروغ دے رہی ہے،آئی جی پنجاب

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، پیشہ ورانہ ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں امریکی تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب میں آنے والے تمام غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی اور امریکی ماہرین کی سکیورٹی کے فرائض جانفشانی سے سر انجام دے رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ انسداد جرائم اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دیا جارہاہے اورجدید ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سے پولیس آپریشنل و انویسٹی گیشن سسٹم کو اپ گریڈ اور مزید فعال کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ا مریکن قونصلیٹ کے سینئر لا انفورسمنٹ اینڈ سکیورٹی سفارت کاروں کی ملاقات کے دوران کیا۔ مسٹر کیتھ اے ایسٹر (سینئرلا انفورسمنٹ اینڈ سکیورٹی اتاچی) کی قیادت میں آئے وفد میں مسٹر مائیکل ایس ڈائمنڈ اور سکیورٹی ایڈوائزر شامل تھے۔ دوران ملاقات لاہور سمیت پنجاب بھر میں امریکی شہریوں اور یو ایس ایڈ کے مختلف پروگرامز کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امریکن وفد کو غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات بارے آگاہ کیا، امریکن وفد کو پنجاب پولیس کی فیس ٹریس، کرائم پریونشن ایپ اور خدمت مراکز سمیت جدید پراجیکٹس بارے آگاہی بھی دی گئی، اس موقع پرپنجاب پولیس اور امریکی سکیورٹی اداروں کے درمیان دہشت گردی و شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے انفارمیشن شئیرنگ اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی آپریشنل سٹریٹیجی، قربانیوں اور کردارکو سراہا۔ مسٹر کیتھ اے ایسٹر نے کہاکہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور امریکن سکیورٹی آفیسر کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹراسد اعجاز ملہی سمیت سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button