کنونشن سینٹر اسلام آباد میں سولر ٹیوب ویلز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زراعت معیشت کیلئے خوشحالی لائے گی، کروڑوں لوگوں کی خوراک اور گلہ پیدا کرنے سے بڑی عبادت کوئی نہیں۔
ملک کو سستی بجلی کی ضرورت ہے، سستی بجلی مہیا کرنا کسی بھی حکومت کا فرض ہے، آج تیل سے مہنگی ترین بجلی پیدا ہوتی ہے، ہم نے اربوں ڈالر کا کوئلہ باہر سےمنگوایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو دوائیاں نہ ملتیں۔