سٹی

لیسکو ہیڈکوارٹر میں 76ویں یوم آذادی کی تقریب کا انعقاد ۔ترجمان لیسکو

چیئرمین(BOD) حافظ میاں محمد نعمان اور چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر نے پرچم کشائی کی

لاہور (خبرنگار) لیسکو ہیڈ آفس میں پاکستان کے76ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر، چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ،چیف انجینئر پی ایم یو طاہر مئیو،چیف انجینئر پلاننگ عمران،چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن راجہ محمود، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر،چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران،ڈائریکٹر ایڈمن میاں محمد افضل ،ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس محمد حسین، ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد، ایڈیشنل ڈی جی کمپلینٹ سیل طاہر محمود ، پی ڈی جی ایس سی ملک زاہد، منیجر ایڈمن حارث بشارت، ایکسئین سول مبین ،ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر،میجر سیکیورٹی عثمان عزیز،ایس ایز،اسکولوںکے پرنسپلز،اساتذہ،طلباء طالبات،سمیت دیگر ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان اورچیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے لیسکوہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی جہاںسکیورٹی اسٹاف کی جانب سے خصوصی پریڈ اور گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا۔بعد ازاں واپڈا اسکولز کے طلباء طالبات کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے بھی پیش کیے گئے ۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے تقریب سے خطاب میں پاک فوج کا تذکرہ کرتے ہوئے ملکی سا لمیت کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہااور ان کی ملکی اور ملی خدمات کوسلام پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بچے اس ملک کا سرمایہ ہیں ، اور اس ملک کو مستقبل میںترقی کی راہ میں بہت آگے لے کر جا سکتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہمیں مایوس نہیں ہونا ، ملک ترقی کرے گا اور ہم ہی اسے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا کہ 14 اگست ہر سال منانے کا مقصد اس بات کی یادہانی کرنا ہے کہ ہم نے یہ ملک اتنی قربانیاں دے کر کیوں حاصل کیا، اور اب تک ہم نے اس مقصد کو حاصل کرنے میں کیا کردار ادا کیاہے۔ انھوں نے بچوں اور اسکولوں کے اساتذہ اور پرنسپلز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اسلام اور قرآن کے سنہری اصولوں کو زندگی میں شامل کرنے سے ہی یہ ملک ترقی کرے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کے اسکولوں کو ہم نے مثالی ادارہ بنا کر ہی دم لینا ہے اور ہم سب کی کوشش ہے کہ ہم نے لیسکو کو عوام دوست ادارہ بنانا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لیسکو سے عام آدمی کا تعلق بہت گہرا ہے ہم اپنے صارفین کو بلاتعطل سپلائی فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے سنہر ی اصولوں ایمان اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ملک کو صیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں ۔لیسکونے پاکستان کی خدمت کو ہمیشہ اپنا فخر اور عزم تصور کیا ہے ۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر اس ادارہ کو بہتر سے بہترین بنائیںگے اور صارفین کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لیسکو سیکیورٹی کی خدمات کو سراہا ان کے مسائل سنے اور ان مسائل کے ازالے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔آخر میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان ،چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر اور تمام دیگر افسران نے مل کر جشن آذادی کے حوالے سے خصوصی کیک کاٹا اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button