تعلیمسٹی

یو ای ٹی لاہور میں پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب، یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا

کیمپس کو برقی قمقموں اور قومی جھنڈوں سے سجایا گیا

لاہور (خبرنگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 76ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپس کو برقی قمقموں اور جھنڈوں سے سجایا گیا نیز ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اور قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ چاک و چوبند گارڈز نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں ڈینز، چیئرپرسنز، رجسٹرار، ٹریژر، کنٹرولر امتحانات، پی آر او، دیگر تعلیمی و انتظامی عملے اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن آزادی کے اس پر مسرت موقع پر فیملیز بالخصوص بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب میں مختلف طلباء سوسائٹیز کی جانب سے ملی نظموں کے علاوہ مشہور شعراء بشمول جناب سعود عثمانی نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا۔ وائس چانسلر نے مہمانوں سے خطاب کیا اور حاضرین کو 76ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر اردو اور انگریزی مضمون نویسی اور ذہنی آزمائش کے مقابلہ جات میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔ جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور ملک میں امن و امان اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button