سٹیکھیل

سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

بیڈمنٹن، ہاکی،آرچری،سوئمنگ اور نوجوانوں کے لئے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیا

بیگم ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر قراۃ العین مقابلوں کی مہمان خصوصی تھیں آرچری سینٹر میں کیک کاٹا اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

لاہور(خبرنگار)۔سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، بیگم ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر قراۃ العین نے آرچری سینٹر میں کیک کاٹااور وہ جشن آزادی کے مقابلوں کی مہمان خصوصی تھیں، بیڈمنٹن، ہاکی،آرچری،سوئمنگ اور نوجوانوں کے لئے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیا، جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں گرلز بیڈمنٹن کے نمائشی میچز کا انعقاد کیا گیا جس میں فاطمہ ظہیر، بسمہ رضا، دعافاطمہ، عنایہ اورعروش نے اپنے میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ زینب ندیم،عبیرہ مریم، حمائل اور زنایہ رنر اپ رہیں۔ بیڈمنٹن کی کھلا ڑیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرزرینہ وقار اور ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر لاہورتنویر شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔
تقریری مقابلوں کا انعقاد ای لائبریری میں کیا گیا جس میں 100سے زاہد شرکاء موجود تھے عبدالرحمن اور محمد طیب نے گولڈ میڈلز حاصل کیے جبکہ شعیب نے سلورمیڈل حاصل کیا جبکہ انگلش تقریر ی مقابلے میں عبدالرفع نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سوئمنگ کے مقابلے سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ہوئے بیگم ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر قراۃ العین مقابلوں کی مہمان خصوصی تھیں انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعاما ت تقسیم کیے۔
آرچری کے مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے آرچری سنٹر میں ہوئے جس کی مہمان خصوصی بیگم ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر قراۃ العین اور شاہدہ احمد تھیں آرچری کے مقابلوں میں 85 سے زاہد کھلاڑیوں نے حصہ لیا انڈر 7میں فارس قریشی انڈر8میں سوہاخان نے گولڈ میڈلز حاصل کیے جبکہ مشائل نے سلور میڈل حاصل کرکے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔
ٓاسی طرح ہاکی کے گرلز،بوائز مقابلے منی ہاکی سٹیڈیم میں ہوئے ٹیم قائد اعظم نے ٹیم علامہ اقبال کو 2-1سے شکست دی،ٹیم قائد اعظم کی جانب سے محمد احمد ندیم، رانا سہیل ریاض جبکہ ٹیم علامہ اقبال کی جانب سے عبدالمنان نے گول کیے، اسی طرح گرلز کے میچ میں ٹیم فاطمہ جناح اور بیگم رعنالیاقت علی خان مدمقابل تھیں، ٹیم فاطمہ جناح نے بیگم رعنا لیاقت علی خان 3-2سے ہرادیا، ٹیم فاطمہ جناح کی طرف سے اقصی اعجاز، فوزیہ طالب اور شہربانو نے گول کیے جبکہ بیگم رعنا لیاقت علی خان کی طرف سے سدرہ حاکم اور عابدہ پروین نے گول کیے،اولمپئین دانش کلیم اور رانااحمد ظہیر موجود تھے۔کاشف شاہ اور مبشر احمد نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button