جرم و سزاسٹی

یوم آزادی کے موقع پرسکیورٹی کے بہترین انتظامات، پارکوں، تفریح گاہوں اور پبلک مقامات پر شہریوں اور فیملیز کو سیکورٹی فراہم کی گئی

یوم ِ آزادی کے پرامن انعقاد پر پولیس افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں، سی سی پی او لاہور

جشن ِ آزادی پر ناجائز اسلحے کے 110 اور ون ویلنگ کے 365 مقدمات درج، بلال صدیق کمیانہ

لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر )لاہور پولیس کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پرسکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ پارکوں، تفریح گاہوں اور پبلک مقامات پر آنے والے شہریوں اور فیملیز کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی گئی۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بہترین سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر لاہور پولیس کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم ِ آزادی کے پرامن انعقاد پر پولیس افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے مسلسل سرگرم ہے۔ سی سی پی او نے کہا کہ جشن ِ آزادی کے موقع پر ناجائز اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران110 مقدمات درج کرکے ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے جبکہ ون ویلنگ کے خلاف کارروائی میں 365 مقدمات کا اندراج کرکے ون ویلرز گرفتار کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button