جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب نے کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، شہدا اور غازیوں کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے فارن سکالرشپس کے اجراء کا اعلان کردیا

دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات میں محکمہ کردار ادا کرے گا، آئی جی پنجاب

سب سے پہلے ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کی بیٹی کو جرمنی سے اعلی تعلیم میں معاونت فراہم کی جائے گی،اپنے ٹیلنٹ و محنت کی بنیاد پر نامور تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے بچوں کے تعلیمی اخراجات، ٹکٹ کی رقم محکمہ پولیس ادا کرے گا، آئی جی پنجاب

لاہور (خبرنگار، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہدا اور غازیوں کی ویلفیئر کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، شہدا اور غازیوں کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے فارن سکالرشپس کے اجراء کا اعلان کردیا ہے۔ سنٹر ل پولیس آفس میں شہداء اور غازی وال سے ریکارڈ کروائے گئے خصوصی پیغام میں آئی جی پنجاب نے شہداء و غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ دنیا کی ٹاپ ریٹڈ یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات میں محکمہ اپنا کردار ادا کرے گا، سب سے پہلے ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کی بیٹی کی جرمنی سے اعلی تعلیم میں معاونت فراہم کی جائے گی، ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ اپنے ٹیلنٹ و محنت کی بنیاد پر نامور تعلیمی اداروں تک پہنچنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات، ٹکٹ کی رقم محکمہ پولیس ادا کرے گا، آئی جی پنجاب نے کہاکہ وسائل سے محروم پولیس ملازمین کے لائق ٹاپ ٹین بچوں کو بیرون ملک اعلی تعلیم کا موقع فراہم کیا جارہا ہے تاکہ اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا انکا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے اور وہ زندگی کے میدان میں باقی بچوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھ سکیں۔

ٓئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 1970 کے بعد سے پنجاب پولیس کے 1600 سے زائد جوانوں نے دوران ڈیوٹی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جن میں سے حکومت پنجاب نے صرف 2017 کے بعد کے شہداء کو گھر فراہم کئے ہیں۔ اس لئے باقی شہداء کو ذاتی پلاٹس و گھروں کی فراہمی کیلئے محکمہ اپنے وسائل سے اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2017ء کے بعد کے شہداء کے ورثا کو ذاتی گھروں کی فراہمی کیلئے سی سی پی او لاہور اور آرپی اوز، ڈی پی اوز اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے ایک کروڑ روپیہ مالی امداد منظور کرنے پر وزیر اعلی پنجابسید محسن نقوی اور پنجاب کابینہ کے مشکور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button