
گنڈا سنگھ والا قصورپردو لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، بھارت صرف ہریکے بیراج سے پاکستان کوسیلابی ریلے کاحجم بتارہاہے،پاکستان کے پاس انتظامات کیلئے صرف 12 گھنٹے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر نشیبی علاقوں کی آبادی کو ہدایات جاری کر دیں۔
سلیمانکی میں دریائے ستلج میں 19 اگست کی صبح 6 بجے سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔