سٹیسیاست

محسن نقوی کا زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ،تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، تمام پائلیں اور پائل کیپس مکمل

پراجیکٹ کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، اگلے ماہ کے وسط میں منصوبے کو ہر صورت مکمل کیا جائے

وزیراعلیٰ نے یوٹرن کی ڈیزائننگ بہتر بنانے کی ہدایت کی اورکالج روڈ تا اکبر چوک ماڈل سڑک بنانے کا حکم دیا

لاہور (خبرنگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا اورتعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کی تمام پائلیں اور پائل کیپس مکمل، وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ کے وسط میں منصوبے کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے یوٹرن کی ڈیزائننگ بہتر بنانے کی ہدایت کی اورکالج روڈ تا اکبر چوک ماڈل سڑک بنانے کا حکم دیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور سٹرکوں کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوورز کے اطراف سڑکوں کی تعمیر کا کام جتنی جلدی ممکن ہو مکمل کیا جائے۔منصوبے کے اطراف سڑکوں کی تعمیر مکمل ہونے سے شہریوں کو آمدو رفت میں سہولت ملے گی۔ اکبر چوک فلائی اوورمنصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک جام رہنے سے مستقل نجات ملے گی۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر اسرار سعید اور کنٹریکٹر نے پراجیکٹ پرکام کی رفتار کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 31 میں سے 29 پیئرز پر کام مکمل کرلیاگیا ہے، ٹرانسمز اور گرڈرز پر بھی کام ہو رہا ہے۔فلائی اوورز کے 66 میں سے 32 گرڈرز مکمل کرلئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button