جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرصدارت سٹی ڈویژن کی انسداد ِجرائم میٹنگ

لاہور(خبرنگار)
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال ا ورعزت کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ افسران و جوان نیک نیتی سے فرائض انجام دیں، کرپشن وبدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جرم سردز ہونے کی صورت میں بعد تصدیق فوری مقدمہ درج کیا جائے۔ جرم کی نوعیت میں تخفیف پر متعلقہ افسر کی خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی ڈویژن کی انسدادِ جرائم میٹنگ کے دوران کیا۔ ایس پی، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز میٹنگ میں موجود تھے۔اجلاس میں سٹی ڈویژن کی اوورآل کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین ؓ اور عرس مبارک داتا گنج بخش ؒ کے سکیورٹی انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک بھر سے آ نے والے زائرین کی سکیورٹی کے لئے ابھی سے تیاری شروع کر دی جائیں۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ موٹر سائیکل وکار چوری کو روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائیں۔اشتہاری مجرمان کے گردگھیرا تنگ کیا جائے اور ان کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔عادی واشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے ہی جرائم کی بیخ کنی ممکن ہے۔ون فائیو کالز پر ریسپانس ٹائم اور شہریوں کو سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنائی جائے۔تھانوں کی خود انسپکشن کروں گا، کوتاہی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پولیس افسران فیلڈ میں رہیں، منشیات کی ترسیل کو روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کریں۔ منشیات فروش، قحبہ خانے اور قمار بازی کے اڈوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ،ہوائی فائرنگ، ڈالا کلچر، بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button