سٹی

قصور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 23ہزار 364افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیئے گئے ہیں

تلوار پوسٹ پر تمام محکموں کے افسران، عملہ اور مشینری موجود ہے۔سیلاب کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات کیمطابق دریائے ستلج کے نشیبی علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ڈی سی قصور اور ڈی پی او قصور سیلابی صورتحال اور ریلیف کی کارروائیوں کی مسلسل مانیٹرنگ براہ راست کررہے ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر دریائے ستلج میں میں پانی کے بہاؤ کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے بیک اپ ریسکیو و ریلیف ٹیمیں بھی تیار ہے۔ دریائے ستلج سے ملحق دیہات میں ریونیو ٹیمیں مسلسل موجود ہیں۔ صوبائی ، ضلعی محکمے دیگر اداروں کے ہمراہ دن رات متاثرین کی مدد و بحالی میں مصروف ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ دریائے ستلج سیلاب ایریاز سے 23ہزار 364افراد کو ابتک ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے۔سیلابی علاقوں سے 15ہزار 800جانوروں کو بیڑوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قصور میں دریائے ستلج سیلاب سے تحصیل قصور اور تحصیل چونیاں کے دیہات متاثر ہوئے ہیں۔دفعہ 144کے تحت خالی کرائے گئے 15 دیہاتوں کی حفآظت کیلیے 8 پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جبکہ سیلاب متاٹرین کیلئے تیسرے مرحلے میں 22ہزار راشن باکس تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کیجانب سے ریلیف کیمپس اور قریبی دیہات میں کھانا بروقت مہیا کیا جارہا ہے۔ریسکیو بوٹس 93۔بیڑے 3 مسلسل سیلاب میں متحرک ہیں۔اضافی ڈمپرز اور ٹرالیاں لاہور سے قصور پہچ چکی ہیں۔سیلاب متاثرہ ایریاز میں 13فلڈ ریلیف کیمپس۔11میڈیکل کیمپس اور 4لائیو سٹاک کیمپس کام کررہے ہیں۔ میڈکل کیمپس۔لائیو سٹاک کیمپس قائم ہیں۔جانوروں کو چارہ اور ونڈہ بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج سیلاب میں تلوار پوسٹ پر تمام محکموں کے افسران، عملہ اور مشینری مسلسل ڈپلائے رکھی گئی ہے۔سیلاب کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔متاثرین کی مکمل مدد کیجارہی ہے۔ ریسکیو بوٹس 93۔بیڑے 3 مسلسل سیلاب میں متحرک ہیں۔اضافی ڈمپرز اور ٹرالیاں لاہور سے قصور پہچ چکی ہیں۔سیلاب متاثرہ ایریاز میں 13فلڈ ریلیف کیمپس۔11میڈیکل کیمپس اور 4لائیو سٹاک کیمپس کام کررہے ہیں۔ میڈکل کیمپس۔لائیو سٹاک کیمپس قائم ہیں۔جانوروں کو چارہ اور ونڈہ بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج سیلاب میں تلوار پوسٹ پر تمام محکموں کے افسران، عملہ اور مشینری مسلسل ڈپلائے رکھی گئی ہے۔سیلاب کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔متاثرین کی مکمل مدد کیجارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button