
شاہدرہ فلائی اوورز کے اطراف کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے تمام رکاوٹیںجلد ختم کی جائیں،منصوبے سے منسلک لینڈ ایکوزیشن کے مسائل فوری حل کرنے اور اراضی مالکان کی سہولت کے لیے سائٹ پر ون ونڈوسیل قائم کیا جائے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا
لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے رات گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈر پاس اور شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر اسرار سعید ، سائٹ پر موجود پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی۔ بیدیاں روڈ انڈر پاس کی کل 896 پائلز میں سے 64 پائلز مکمل کر لی گئیں ہیں۔ منصوبے کے تمام 44 گرڈرز پیڈز بھی مکمل ہو گئے ہیں، منصوبے پر چوبیس گھنٹے کام جاری ہے۔ شاہدرہ چوک فلائی اوورز کے تمام ٹرانسمز اور گرڈرز مکمل کر لیے گئے ہیں۔منصوبے کے 126 میں سے 105 گرڈرز لانچ کر دیئے گئے، 8 میں سے 3 ریٹینگ والز مکمل کر لی گئیں۔منصوبے کا مجموعی طور پر 75 فیصد سے زائد کام کر لیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوورز منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق کام میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔شاہدرہ چوک فلائی اوورز پر کام دن رات جاری ہے ۔ کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ فلائی اوورز کے اطراف کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے تمام رکاوٹیں جلد از جلد ختم کی جائیں۔منصوبے سے منسلک لینڈ ایکوزیشن کے مسائل فوری حل کرنے اور اراضی مالکان کی سہولت کے لیے سائٹ پر ون ونڈوسیل قائم کیا جائے۔ون ونڈو سیل میں ریونیو، ایل ڈی اے اور متعلقہ تمام عملہ تعینات کیا جائے۔دونوں منصوبوں کے گرد ٹریفک پولیس کی مدد سے بہتر ٹریفک مینیجمینٹ پلان بنایا جائے۔اس موقع پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ایل ڈی اے، نیسپاک و دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔