سٹیسیاست

ایل ڈی اے اسفالٹ پلانٹ نے سڑکوں کی مرمت و بحالی کا آغاز کر دیا

کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے عبدالستار ایدھی روڈ کے پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔

لاہور(خبر نگار)ایل ڈی اے اسفالٹ پلانٹ نے سڑکوں کی مرمت و بحالی کا آغاز کر دیا ہے ۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسفالٹ پلانٹ کی فیلڈ میں ورکنگ کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے اسفالٹ پلانٹ نے فیلڈ میں کام شروع کر دیا ہے۔پہلے مرحلے میں عبدالستار ایدھی روڈ کی مرمت و پیچ ورک کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عبدالستار ایدھی روڈ کئی سال قبل بنائی گئی تھی، سڑک پر پیچ ورک کا کام ہونے والا تھا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے عبدالستار ایدھی روڈ کے پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔عبدالستار ایدھی روڈ کے پیچ ورک کے بعد دیگر اہم سڑکوں کے پیچ ورک کا آغاز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button