
لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے راوی کیمپس پتو کی میں گذشتہ روز چیف ایگزیکٹیو جدید گروپ آف کمپنیز میا ں جان محمد جا وید(مر حو م)کے ایصا ل ثوا ب کے لیئے تعز یتی اجلا س کا انعقاد ہوا۔جس کی صدارت وا ئس چانسلرپرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں صدر پا کستان پولٹری ایسو سی ایشن نارتھ زون چوہدری نصرت طاہر،ڈین فیکلٹی آف اینیمل پرو ڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر صا ئمہ،ڈاکٹر شاہد محمود سمیت یونیورسٹی فیکلٹی ممبران، پولٹری سٹیک ہولڈرز، پروفیشنلز اور مر حو م کے فیملی ممبران نے شر کت کی۔ اُ س مو قع پرمر حو م کے ایصا ل ثواب کے لیئے فا تحہ خوا نی اور دعا بھی کروا ئی گئی۔ تعز یتی اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے مر حو م کی شعبہ پولٹری میں ادا کی گئی پیشہ وا را نہ عملی خد مات،انسان دوست سروسزکو سرا ہا نیز سوگواران کے ساتھ اظہار افسوس بھی کیا۔