جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے افسران وا ہلکاروں کوبہترین کارکردگی پر کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا

انعامات حاصل کرنے والوں میں آپریشن، انویسٹی گیشن، ڈولفن اور ٹریفک ونگ کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 50 افسران و اہلکار شامل۔

تھانہ ورکنگ میں ایس ایچ او کا کردار مرکزی، مختلف صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے خود کو ملٹی ٹاسکنگ بنائیں۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبرنگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل لاہور پولیس کے افسران واہلکاروں کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں آپریشن،انویسٹی گیشن ٹریفک اور ڈولفن سمیت دیگر شعبوں میں تعینات کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 50 افسران و اہلکاربشمول انسپکٹرز قمر ساجد، عمران خان، مسعود الرحمان، محمد جاوید، قمر عباس اور ناصر حمید سمیت دیگر شامل تھے۔ انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انسداد جرائم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے ایس ایچ اوز کو پہلے سے زیادہ محنت و فرض شناسی سے فرائض کی ادائیگی کے احکامات جاری کیے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تھانہ ورکنگ میں ایس ایچ او کا کردار مرکزی ہے،لاہور پولیس کے افسران جرائم کی مختلف صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے خود کو ملٹی ٹاسکنگ بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران بشمول ماتحت سٹاف کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انکے دکھ درد بانٹیں اور ماتحت اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے، ہیلتھ ویلفیئر اور دیگر پیشہ ورانہ امور بارے ہر ممکن راہنمائی فراہم کی جائے۔ تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button