دین و دنیاسٹیسیاست

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قصور آمد،صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزار پرحاضری،توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا

لاہور (خبرنگار)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز قصور میں صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر چادرپوشی کی اورپھول رکھے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزارکے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔توسیعی منصوبہ کے تحت مزار کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔وضو خانہ، لنگر خانہ، پارکنگ، لائبریری، کانفرنس روم بنایا جائے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ حضرت بابا بلھے شاہؒ کی تعلیمات ہمارے لئے روشن باب ہیں – حضرت بابا بلھے شاہ ؒ نے امن و آشتی اور انسانیت کی عظمت کا درس دیا۔آج ہمیں امن، رواداری اور برداشت کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ نے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر رواداری، اخوت اور انسان دوستی کا پیغام دیا ہے۔چیف سیکرٹری،سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور، آر پی او، ڈپٹی کمشنر قصور، معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔وزیراعلی کو مزار کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button