سٹیسیاست

حکمران طبقہ عوام پر آئی ایم ایف کی ایماء پر بجلی بم گرارہا ہے

مہنگی بجلی اور عوام کا معاشی قتل ناقابل قبول ، اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔

مہنگی بجلی کی ستائی عوام 2 ستمبر کو سراج الحق کی قیادت میں اپنے حق کیلئے گھروں سے باہر نکلے۔نگراں وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ان کے پاس پیٹرول اور بجلی کم کرنے کا اختیار نہیں ہے تو وہ گھر چلے جائیں۔ا میر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کی لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

لاہور ( خبر نگار)ا میر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ عوام پر آئی ایم ایف کی ایماء پر بجلی بم گرارہا ہے۔لیکن ان کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں ۔ متوسط طبقہ سے وابستہ لوگوں کے لیے بجلی کے بھاری بل جمع کروانا مشکل ہوگیا ہے،دوسری طرف حکمران طبقے میں 90فیصد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے کبھی بھی پیٹرول اور بجلی کے بل اپنی جیب سے جمع نہیں کروائے،یہی طبقہ 5ارب روپے کی بجلی مفت استعمال کررہا ہے۔مہنگی بجلی اور عوام کا معاشی قتل ناقابل قبول ، اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔ حکومت بجلی کی قیمت میں ظالمانہ اضافے کے خلاف اپنا کوئی کردار ادا نہیں کررہی ہے ۔ نگراں وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ان کے پاس پیٹرول اور بجلی کم کرنے کا اختیار نہیں ہے تو وہ گھر چلے جائیں ۔ اہل لاہور سے اپیل مہنگی بجلی کی ستائی عوام 2 ستمبر کو سراج الحق کی قیادت میں اپنے حق کیلئے گھروں سے باہر نکلے۔ان خیالات کا اظہار لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء بردار ی نمائندوں سے کومہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر 2 ستمبر کو ہونے والی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ اس موقع پر ہائیکورٹ بار کے صدر اشتیاق احمد خان ، شہباز وڑائچ اور دیگر وکلاء قائدین نے خیر مقدم کیا اور بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ کے خلاف 2 ستمبر کو امیر جماعت سراج الحق کی کال پر حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ وکلاء برادری مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button