پاکستانسٹیسیاستکھیل

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

ویلڈن ارشد ندیم،پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، بھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑا کے ساتھ آخری تھرو تک بہترین مقابلہ ہوا،ارشد ندیم پاکستان سپورٹس کا فخر ہیں

مشیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد

لاہور (خبر نگار) وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان وہاب ریاض نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے، پیر کے روز ارشد ندیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل امور نوجوانان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کو ارشد ندیم کا سلور میڈل مبارک ہو،ویلڈن ارشد ندیم،پوری قوم کو آپ پر فخر ہے،مقابلہ خوب ہوا، انشاء اللہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتیں گے،انہوں نے کہا کہ بھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑا کے ساتھ آخری تھرو تک بہترین مقابلہ ہوا،ارشد ندیم پاکستان سپورٹس کا فخر ہیں،ارشد ندیم کی صورت میں پاکستان کو امید کی نئی کرن ملی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لئے قومی ڈائیلاگ کروانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باددی ہے،قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے،پوری قوم کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،ایونٹ میں قومی بلائنڈ ٹیم ناقابل شکست رہی،امید ہے قومی بلائنڈ ٹیم کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی اور ملک کا نام اسی طرح روشن کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button