
اساتذہ کا قومی تعمیر میں کلیدی کردار ہے، درخواست ہے معمار قوم کا عملی نمونہ بنیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر
لاہور (خبرنگار) نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں کے بعد سرکاری سکولوں میں بہتری کی کوششوں کو عمل میں لا تے ہوئے ڈی سی لاہور نے سرکاری سکولوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے سرپرائز دورے کیے۔ جس کے لییڈی سی لاہور رافعہ حیدر بغیر اطلاع گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائی سکول ساندہ کلاں پہنچ گئی۔وزٹ کے دوران ڈی سی لاہور نے اساتذہ کی حاضری، کمپیوٹرسائنس لیبارٹریوں، کلاس رومز میں بیٹھنے کی سہولت، صفائی ستھرائی اور مضامین کے متعلق سوالات کئے۔صفائی کے ناقص انتظامات پر سکول کی پرنسپل کو وارننگ دی اور انتظامات فوری بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی۔علاوہ ازایں ڈی سی لاہور نے سکول کی پرنسپل کو کلاس رومز کی کھڑکیاں فوری مرمت کرنے کا نہ صرف حکم دیا بلکہ عمارت کو وائٹ واش، تدریس کے ایس او پیز کو سخت کرنے کی ہدایت بھی کی کے سکول انتظامیہ بچوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے ڈینگی آگاہی فراہم کرے اور شہر میں ہونے والی بارشوں کے پیش نظر سکولوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ استاد طالبعلموں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس لییاساتذہ بروقت کلاس رومز میں جائیں، دل لگا کر پڑھائیں کیونکہ اساتذہ کا ہی قومی تعمیر میں کلیدی کردار ہے۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ معمار قوم کا عملی نمونہ بنیں۔