
لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلا ہور کے آفس آف ریسر چ انو ویشن اینڈ کمر شلا ئزیشن (اورک) نے گذشتہ روز انٹلیکچو ئل پراپر ٹی آرگنا ئزیشن آف پاکستان کے با ہمی اشتراک سے انٹلیکچو ئل پرا پر ٹی آ گا ہی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔جس میں چیئر مین انٹلیکچو ئل پراپر ٹی آرگنا ئزیشن آف پاکستان مسٹر فر خ عا مل نے بطور مہمان سپیکر شرکت کی اور یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجو یٹ طلبہ، فیکلٹی ممبران اور تحقیق کا رو ں کو معلو ما تی تفصیلی لیکچر دیا۔
فر خ عا مل نے شر کا کوآئی پی کے اغرا ض و مقا صد، دور حا ضر میں اس کی اہمیت، آئی پی ٹولز،انٹر نیشنل ٹریڈ مارک رجسٹریشن سسٹم، نیشنل آئی پی حکمت عملی کی ضرورت، در خواست گذا رو ں کی مدد کے لیئے انٹلیکچو ئل پرا پر ٹی آرگنا ئز یشن پاکستان کے اقدا مات، پیٹنٹ فائلنگ / انٹلیکچو ئل پرا پر ٹی حقوق کے حصول کے طریقہ کار،جیو گرا فیکل انڈیکیشن کی اہمیت، مستقبل کے گولز اور کاپی را ئٹس کی اہمیت سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں کے بارے میں تفصیلی بتا یا۔
اختتا می تقر یب کی صدارت کرتے ہو ئے وا ئس چا نسلرپرو فیسرڈاکٹرنسیم احمد نے بتا یا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کا پہلا پیٹنٹ انسٹی ٹیو ٹ آف فا رما سو ٹیکل سائنسز کے ڈاکٹر عر فان صدیقی نے شوگر کے مریضو ں کے زخمو ں کے علا ج سے متعلقہ نینو پار ٹیکلز سے تیار ہو ئی مرہم پٹی بنا کر حا صل کیا جبکہ دوسرا پیٹنٹ ڈیپا رٹمنٹ آف تھیر یو جینا لو جی کے پروفیسر ڈاکٹر امجد ریا ض نے لوکل وسا ئل کو برو ؤ ے کار لاتے ہو ئے بھینس کے تو لیدی مادے کو محفو ظ کرنے کے طریقہ کار کو وضع کر کے حا صل کیا نیز اُنہو ں نے معلو ما تی مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد کروانے پر یواس آفس آف ریسر چ انو ویشن اینڈ کمر شلا ئزیشن کے سٹاف کی کا وشو ں کو سرا ہا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر فر حا ن جمیل،اسسٹنٹ کنٹرولر آف پیٹنٹ آئی پی او پاکستان مس شا کرہ خورشید سمیت طلبہ و فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔