
لاہور (خبرنگار)جناح ہسپتال کے ملازمین پر پولیس کی جانب سے اندارج مقدمہ کے معاملہ پرگرینڈ ہیلتھ الائنس نے جناح ہسپتال کا آؤٹ ڈور غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے جناح ہسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے آؤٹ ڈور بند کردیا۔اوٹ ڈور بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی گارڈ پر کی جانے والی ایف آئی آر واپس لی جائے۔ محکمہ صحت اور پولیس افسران نے ہمارے مطالبے کو نظر انداز کیا ہے۔ آج سے جناح ہسپتال کا اوٹ ڈور بند کررہے ہیں۔ جب تک مقدمہ واپس نا لیا گیا تب تک آوٹ ڈور بند رہے گا۔
یاد رہے کہ لیبر روم میں زبردستی داخلے پر جناح ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔