سٹی
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشی کے خلاف کاروائیاں مزیذ تیز
24گھنٹوں میں شہر کے 1473 مقامات کی چیکنگ، 180 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی ہول سیل اور پرچون قیمتوں کے بارے میں پرائس لسٹ روزانہ کی بنیاد پر جاری کی جائے. ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ٹال فری نمبر اورموبائل ایپلیکیشن سمیت تمام عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے
لاہور (خبرنگار)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشی کیخلاف کاروائیاں مزید تیز۔کاروائی کے دوران24 گھنٹوں میں شہر کے 1473 مقامات کی چیکنگ، 180 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔ 4دوکانیں سیل، 139 کو جرمانے، 37 مقدمات میں 35 افراد گرفتار کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سبزی و فروٹ منڈیوں میں اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ بولی کی نگرانی کر رہے ہیں۔مزیذہول سیل اور پرچون قیمتوں کے بارے میں پرائس لسٹ روزانہ کی بنیاد پر جاری کی جارہی ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کی مارکیٹس میں ناجائز منافع خوری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹال فری نمبر اورموبائل ایپلیکیشن پر آئی ہوئی تمام عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا ئے اور عوام سے گزارش ہے کہ گراں فروشوں کی اطلاع 080002345 پر دیں۔