
عدالت عالیہ لاہور کے جسٹس امجد رفیق نے چودھری پرویز الٰہی کو کل صبح10 بجے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
نیب پراسکیوٹرنے کہا چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر تفصیلی جواب کیلئے مہلت دی جائے۔
عدالت نے نیب حکام کو کہا کہ آپ نے رپورٹ میں یہ بتانا ہے کہ آپ نے پرویز الٰہی کو کس کے کہنے پر گرفتار کیا؟، کیا سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے؟
پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں موجود ہے کہ دو رکنی بینچ نیب کے کیسز کی سماعت کر سکتا ہے۔
پرویز الٰہی نے نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔