پاکستانسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ ڈی پی اوز کو فوری کاروائی کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم،ٹرانسفر، پوسٹنگ،جزا و سزا سمیت دیگر محکمانہ امور سے متعلقہ درخواستوں پر میرٹ کے مطابق ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔آئی جی پنجاب

لاہور (خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی جس میں آئی جی پنجاب نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ ڈی پی اوز کو فوری کاروائی کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسران روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنیں اور مقامی سطح پر حل کریں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کا گراس روٹ لیول پر حل یقینی بنانا متعلقہ سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کی درخواستوں کا متعلقہ برانچ سربراہان ذاتی نگرانی میں فوری ازالہ یقینی بنائیں، ٹرانسفر، پوسٹنگ، جزا و سزا سمیت دیگر محکمانہ امور سے متعلقہ درخواستوں پر میرٹ کے مطابق ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فورس کے مسائل کا ازالہ کرکے ہی ہم ان سے بہتر پرفارمنس کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کے مسائل بارے بھی احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس شہدا کے ساتھ ساتھ دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے ورثاء کے ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button