پاکستانتازہ ترینکاروبار

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر نئی شرط عائد کردی

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لئے سیلز ٹیکس گوشواروں میں انیکس ایل کے نام سے نیا انیکسچر متعارف کروادیا گیا ہے۔ فارمیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے خریداروں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبرز سمیت دیگر کوائف اور پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

 دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایس آر او 1185(I)/2023 کے ذریعئے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کردی ہے۔

دستاویز میں بتائیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سیلز ٹیکس گوشواروں میں نئے انیکسچر ایل کے تحت تمام شعبوں کے پٹرولیم مصنوعات کے خریداروں کے کوائف بھی فراہم کرنا ہونگے۔

اس کے علاوہ سپلائر کا جس صوبے سے تعلق ہوگا وہ بھی بتانا ہوگا۔ فروخت کردہ پٹرولیم مصنوعات کی مالیت ،فی لیٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح، قابل ادا پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی رقسم کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button