
ویمن یونیورسٹی ملتان میں چھ ستمبر ملی جوش وجذبے سے منایا گیا ۔ وائس چانسلر
ملتان (خبرنگار)دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے زیراہتمام چھ ستمبر پورے ملی جوش وخروش سے منایا گیا ، اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔ تقریب میں تمام شعبوں کے سربراہوں، اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ وطن عزیز کےلئے قربانیاں دینے والے شہداکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی آج ہم جن آزاد فضائوں میں سانسیں لے رہے ہیں وہ انہی کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ طالبات ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں مستقبل میںوہ ملک کامحافظ بن کر دفاع پاکستان کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ہمارے دل انکے ساتھ دھڑکتے ہیں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اس موقع پر طالبات نے ملی نغمے گائے اس موقع پر ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈاکٹر ریما نظر اور بے نظیر پیٹر نے ملی نغموں سے ہزاروں شہداء جنہوں نے اس مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے اساتذہ اور انتظامی افسران میں سرٹیفکٹ تقسیم کئے