
غازی پولیس فورس کے لئے رول ماڈل ہیں،ان کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر
لاہور (خبرنگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹرمحمد عثمان انورکے ویژن کے مطابق سی سی پی او لاہور بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرِ قیادت کیپٹل سٹی پولیس آفس لاہور میں شہدائے پولیس اور غازیوں کی ویلفیئر کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے غازی محکمہ پولیس کااثاثہ ہیں۔ سی سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر نے شہداء کی فیملیز کو گھروں کے ملکیتی کاغذات پیش کئے۔
ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر نے کہا کہ شہیدکانسٹیبل محمد عمران اور کانسٹیبل محمد رمضان کے اہل ِ خانہ کو گھروں کے ملکیتی کاغذات دیئے گئے۔

پولیس غازیوں کی خدمات کے اعتراف میں ان میں مالی امدا د کے چیکس بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ غازی پولیس فورس کے لئے رول ماڈل ہیں،ان کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس کے افسران و اہلکار عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لئے ہر لمحہ تیارہیں۔ عاطف نذیر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے غازی محکمہ پولیس کااثاثہ ہیں۔







